عمران خان انگلی کے اشاروں پر چلتے ہیں، مریم نواز


ساہیوال: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان انگلی کے اشاروں پر چلتے ہیں۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ کچھ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن میں عمران خان کا کردار مہمان اداکار کا ہوتا ہے اور کردار ختم ہونے کے بعد وہ کہیں نظر نہیں آتے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ ان کے ایم پی ایز چور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں تیر پر مہر لگانے والے ووٹ کےحق دار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے جلسے میں ساہیوال کے لوگ تین گھنٹے پہلے پہنچ گئے جبکہ پی ٹی آئی نے پورے ملک سے لوگوں کو اکٹھا کرکے جلسہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر لوگ پشاور سے لانے تھے تو جلسہ بھی وہیں رکھ لیتے۔

 


متعلقہ خبریں