نائیجیریا: اسکول سے 321 طلبا اغوا

پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 29 اپریل سے بند

فوٹو: فائل


ابوجا: نائیجیریا میں اسکول سے تین سو اکیس طلبا  کواغوا کر لیا گیا تاہم بعض طلبا اغواکاروں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ 

فوج اور انٹیلی جنس سربراہ ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ طلبا کے اغوا کے بعد ریاست کٹسینا کے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: والد نے اپنے ہی بچوں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے شمال مغربی صوبے کتسینا میں واقع اسکول پر ایک بڑے گروہ نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں کے پاس خود کار اسلحہ تھا۔

مقامی پولیس سربراہ کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے مابین فائرنگ میں بعض طلبہ کو اسکول سے فرار ہونے کا موقعہ مل گیا۔ اسکول میں طلبا کی مجموعی تعداد 600 بتائی جاتی ہے جن میں سے صرف 200 کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکی ہے۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس، فوج اور نائجیرین فضائیہ اسکول حکام کے ساتھ رابطے میں ہے اور لاپتا یا اغوا ہونے والے طالب علموں کے بارے میں معلومات جمع کی جارہی ہے۔

خبر رساں اداروں سے بات کرتے ہوئے بعض مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے حملہ آوروں کو اپنے ساتھ کچھ بچوں کے لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔


متعلقہ خبریں