ابھی بھی وقت ہے اپوزیشن عوام دشمن جلسوں کو بند کرے، اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے اپوزیشن ان عوام دشمن جلسوں کو بند کرے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 80 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو جلسے نہیں کرنے چاہیے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 65 فیصد سمجھتے ہیں اپوزیشن والے ذاتی مفاد کے لیے جلسے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 81 فیصد کا خیال ہے کہ حکومت دوسری لہر کے لیے درست اقدامات کر رہی ہے۔

اپوزیشن کے جلسوں سے عوام کی زندگیوں کو خطرہ ہے، وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ روز کورونا رابطہ کمیٹی اجلاس  کے بعد اسلام آباد میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن تمام لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑے گا۔ جلسوں میں کورونا پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔ اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں دہ سے تین ماہ بعد جلسے کرلے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اس وقت پشاور میں 40 فیصد کورونا کے بیڈز بھر چکے ہیں۔  کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ زیادہ سردی میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے۔  اگر اسی طرح کورونا کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو اسپتال بھر جائیں گے۔  امریکہ اور یورپ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں: گھر بھیجنے کا راستہ تحریک عدم اعتماد ہے، اسمبلی میں آجائیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ساری قوم کو کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرنا چاہیے۔ ماسک کے استعمال سے کورونا پھیلنے کے چانس کم ہوجاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں