حکومتی گھبراہٹ کے باعث مذاق حقیقت میں ڈھل گیا، مریم نواز

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

فوٹو: فائل


لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومتی گھبراہٹ اور خوف کا یہ عالم ہے کہ مذاق بھی حقیقت میں ڈھل گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لوگ مذاق میں کہہ رہے تھے کہ کرسی اور ٹینٹ سروس والوں کے بعد عمران خان اب ہوٹل والوں کے پیچھے پڑ جائیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ حکومتی گھبراہٹ اور خوف کا یہ عالم ہے کہ مزاق بھی حقیقت میں ڈھل گیا!

مریم نواز نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ میرا بدلہ عوام سے مت لو۔ کبھی کسی حکومت کو ایسی حرکتیں کرتے نہیں دیکھا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے یہ بھی لکھا کہ لاہوری انہی حرکتوں کے خاتمے کے لیے مزید زور و شور سے باہر نکلیں گے۔

خیال رہے کہمسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سمیت200 ن لیگی رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نوازکے خلاف گزشتہ روز ریلی نکالنے پر تھانہ لوہاری گیٹ، گوالمنڈی، مزنگ اوراچھرہ میں مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کیخلاف پٹواریوں کی مدعیت میں مقدمات درج

ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر ہوٹل مالکان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا جنہوں نے مریم نوازاوردیگرلیگی رہنماؤں کو کھانا فراہم کیا تھا۔

پولیس نے کورونا ایس  او پیز کی خلاف ورزی ، روڈ بلاک، اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات کے تحت  مقدمہ درج کیا۔


متعلقہ خبریں