سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک میں شامل

سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک میں شامل

فوٹو: فائل


ریاض: سعودی آرٹسٹ کی تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو گئی۔

سعودی آرٹسٹ عہود عبداللہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے پینٹنگ تیار کی جس میں دونوں ممالک کے بانی رہنماؤں کو دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصوری کے ذریعے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہ کرنے والی 13 سالہ پاکستانی طالبہ

221 مربع میٹر پر محیط یہ پینٹنگ ’کافی‘ سے بنائی گئی ہے جس کی تیاری میں 45 دن لگے، دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ کو جدہ کے ساحل پر ’النورس گراونڈ ‘ میں رکھا گیا ہے۔

آرٹسٹ عہود عبدالہ کا کہنا ہے کہ ’مجھے یہ پینٹنگ بنانے کا اس وقت خیال آیا جب  گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کے مشہور قول جو انہوں نے امارات اور سعودی عرب کے حوالے سے کہے تھے سنے جن میں انہوں نے کہا تھا ’سعودی اماراتی اور اماراتی سعودی ہیں‘ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر اور گورنر مکہ مکرمہ کے ان اقوال کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے یہ شہکار بنایا۔ گورنر مکہ کے یہ اقوال دراصل مملکت اور امارات کے مابین مثالی تاریخی تعلقات اور قربت کے عکاس ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں آرٹسٹ عہود نے کہا ’کافی سے بنائی ہوئی یہ پینٹنگ میری جانب سے برادر ملک امارات کے 49 ویں قومی دن کے موقع پر تحفہ ہوگی‘۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ: لکڑی سے بنا قدیم پل ’چیپل برج‘ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمان آل سعود اور امارات کے الشیخ زاید بن سلطان آل نہیان کی اس پینٹنگ کو ’ایک لڑی‘ کا نام دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں