نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح - لائیو اپ ڈیٹس | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نئے تعمیر کردہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ 19 مربع کلومیٹر پر مشتمل ہوائی اڈے سے پروازوں کا باقاعدہ آغاز تین مئی سے کیا جائے گا۔

منگل کو کراچی سے اڑان بھرنے والا پی آئی اے کا ایئربس طیارہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر چکا ہے۔ پی کے 300 فلائٹ میں 150 مسافر سوار تھے۔

نیو اسلام آباد ایئر پورٹ کا افتتاح وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کیا۔ تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ دیگر حکومتی اور انتظامی شخصیات شریک رہیں۔

نیواسلام آباد ایئر پورٹ کی پہلی پرواز
کراچی سے اسلام آباد پہنچنے والی فلائٹ پی کے 300 کی اڑان سے لینڈنگ تک کا سفر


متعلقہ خبریں