بلاول بھٹو کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی ہو گئی


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بڑی بہن بختاور بھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہو گئی۔

ہم نیوز کے مطابق منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی جس خاندان کے افراد، قریبی رشتہ دار اور ذاتی دوستوں نے شرکت کی۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے روایتی مشرقی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔

سابق صدر آصف علی زرداری تمام وقت تقریب میں مہمانوں سے ملتے اور مبارکباد وصول کرتے رہے جب کہ کورونا سے متاثر بلاول بھٹو زرداری ورچوئل طریقے سے تقریب میں شریک ہوئے۔

آصفہ بھٹو زرداری نے انٹرنیٹ پر موجود بلاول بھٹو کو مہمانوں سے ملوایا، جنہوں نے کیمرے کے ذریعے فردافرداتمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

بختاور بھٹو زرداری منگنی کے روز والدہ کو یاد کر کے جذباتی ہو گئیں

مہمانوں کی تواضع پاکستانی اور انگریزی کھانوں سے کی گئی۔ کوفتے، بریانی، چکن بروسٹ اور مچھلی مینو میں شامل تھا۔ بچوں کے کھانے کی خصوصی ڈشز بھی تیار کی گئیں تھیں۔


متعلقہ خبریں