اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے ایف -11 میں اسلحہ کے زور پر واردات کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
کورونا: اسلام آباد کے مزید 25 تعلیمی ادارے سیل
ہم نیوز کے مطابق شالیمار پولیس کی ٹیم نے واردات کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے استعمال کیا جانے والا اسلحہ اورموٹرسائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔
پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے اس ضمن میں ہم نیوز کو بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان کی شناخت شیر خان اور حمزہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ہم نیوز کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے ملزمان نے ایک شہری سے اس کے گھر کے باہر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی تھی۔
کورونا وائرس:اسلام آبادمیں مثبت کیسزکی شرح11فیصدہوگئی
گرفتار ملزمان شیر خان اور حمزہ نے شہری سے واردات کے دوران تین لاکھ روپے نقد اور اس کا موبائل فون بھی چھینا تھا۔
ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری میں جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد لی ہے۔
غریب عوام کو کورونا میں باہر جلسوں میں نکالا گیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان سے تفتیش مکمل ہونے پر مزید حقائق سامنے آئیں گے۔