کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر گھر میں گھس گیا


کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر گھر میں گھس گیا، تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق تیز رفتار آئل ٹینکر بریک فیل ہوجانے کے باعث بے قابو ہوا تھا۔ پولیس اور ریسکو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹینکر کو گھر سے باہر نکالا۔

خیال رہے کہ 9 نومبر کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک تیز رفتار واٹرٹینکر بے قابو ہو کر بینک میں گھس گیا تھا جس سے ایک شخص جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: گاڑی کی ٹکر سے شہری زخمی، بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار گرفتاری کے بعد رہا

حادثے میں بینک کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول میں نہیں تھا۔

پانی کا ٹینکر اوور اسپیڈ کی وجہ سے بینک میں گھس گیا تھا اور متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ پانی کا ٹینکر اوورلوڈ تھا اور بینک کی پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تھا ۔


متعلقہ خبریں