جنوبی وزیرستان: کیڈٹ کالج اسپنکئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

وزیرستان میں ملک بھر سے آئے کھلاڑیوں کا زبردست استقبال

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج اسپنکئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے کیڈٹ کالج اسپنکئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر سے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جن کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ایونٹ میں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا اور ملک بھر سے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے بڑے اور پہلے تائیکوانڈو ایونٹ میں حصہ لیا۔

وزیرستان ازمرائی کی ٹیم چیمپیئن شپ جیت گئی جبکہ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے رنر اپ ٹرافی لی۔ پروگرام کا انعقاد ایف سی خیبر پختونخوا ساؤتھ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو کھلاڑیوں کے برابر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔


متعلقہ خبریں