او آئی سی رابطہ گروپ کی کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت


جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) کے رابطہ گروپ نے ہنگامی اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے۔

اجلاس مقبوضہ کشمیر میں اس ماہ 20 نہتے کشمیریوں کی شہادتوں کے تناظرمیں بلایا گیا تھا۔

پاکستانی وفد نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی زیرقیادت اجلاس میں شرکت کی۔

تہمینہ جنجوعہ نے شرکا کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن و مان کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

سیکرٹری خارجہ نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔

اوآئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے جموں وکشمیرعبداللہ العالم نے اجلاس کی صدارت کی۔

رابطہ گروپ نے بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں معصوم کشمیریوں کی شہادتوں کی مذمت کی۔

اجلاس میں آذربائیجان، ترکی، سعودی عرب اور نائیجر کے وفود نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں