پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

petrol

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی کرنے کی تجویز پیش کر دی۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے وفاقی حکومت پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ڈھائی روپےفی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان 15 نومبر کو پندرہ روز کے لیے کیا جائے گا۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 اکتوبر کو  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت ایک روپے57 پیسے کمی کے بعد 102 روپے 40 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 84 پیسے کمی کا اعلان کیا گیا جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی گئی۔


متعلقہ خبریں