شہبازشریف فیملی کیخلاف مشتاق چینی کابیان سامنے آگیا


شہبازفیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والےمشتاق چینی کابیان بھی سامنے آگیا ہے۔

مشتاق چینی نے اپنے بیان میں کہا کہ قاسم قیوم اورعبدالقیوم نےمیرے اکاؤنٹ سے6کروڑکی ٹی ٹیزلگوائیں۔ طریقہ کار یہ تھا کہ میں نے قاسم قیوم کو نقد6کروڑروپے دئیے۔

قاسم قیوم نے وہ ٹی ٹیزلگوائی اور یہ ظاہرکیا کہ یہ رقم مجھے باہرسے موصول ہوئی ہے۔ 2014میں مجھے سلمان شہبازکا کالادھن سفید کرنے کےلیے استعمال کیا گیا۔

وعدہ معاف گواہ نے بتایا مجھےکہا گیا سلمان شہبازکے60کروڑ کو بلیک سے وائٹ منی میں منتقل کرنا ہے۔ میں نے بے بسی کا اظہار کیا تو کہا گیا صرف آپکا اکاؤنٹ استعمال ہوگا۔

مشتاق چینی نے بتایا کہ پرانے کاروباری تعلقات اور لالچ  میں آکر میں نے اجازت دے دی۔ 2014 میں سرکلر روڈ برانچ  سے 21کروڑ40لاکھ کی ٹی ٹیز لگوائی گئیں۔ اسی سال پھرمشتاق اینڈ کمپنی کےاکاؤنٹ سے 29کروڑ 30لاکھ کی ٹی ٹیزلگائی گئیں۔

اس رقم کے برابرچیک میں نے کاٹ کرمحمدعثمان کے حوالے کردیا۔ وقارٹریڈنگ کمپنی سے میرےاکاؤنٹ میں 10 کروڑ منتقل کیے گئے۔

اس رقم کےبرابرکا چیک میں نے محمدعثمان کے حوالے کیا۔ سلمان شہباز نے ان ساری ٹرانزیکشن کے فرضی معاہدے تیار کروائے۔ معاہدوں کے مطابق 60کروڑ کی رقم میں نےسلمان شہبازسے بطورقرض حاصل کی۔

مفروضی قرضے کوحقیقت کا رنگ دینے کےلیے سلمان شہباز نے 10کروڑ میرے اکاونٹ میں منتقل کروائے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میں نے ساراعمل کاروبار اور کالے دھن کو سفید کرنے کی لالچ میں کیا۔ میں اپنےعمل پرنادم ہوں اور معافی چاہتا ہوں۔

احتساب عدالت نے بیانات کی کاپیاں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فراہم کردی ہیں۔


متعلقہ خبریں