کراچی: خاوند نے بیوی اور بیٹے کو گولیاں مار کر خود کشی کر لی

کراچی: خاوند نے بیوی اور بیٹے کو گولیاں مار کر خود کشی کر لی

کراچی: لانڈھی کے علاقے قذافی ٹاؤن میں مبینہ طورپرگھریلو ناچاقی پہ ایک شخص نے بیوی اور بیٹے پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ہو گیا جب کہ بیوی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی: خاتون کی تین بچوں کے ہمراہ مبینہ خود کشی

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ مبینہ طور پر گھریلو تنازع پہ شوہر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیٹا جاں بحق ہو گیا جب کہ بیوی زخمی ہو گئی۔ فائرنگ کرنے کے بعد مبینہ ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

علاقہ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ رضوان اور18 سالہ وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مقتول وقاص کے دوست کا کہنا ہے کہ فائرنگ وقاص کے والد نے کی اور جس وقت فائرنگ ہوئی اس وقت وہ دکان پر بیٹھا ہوا تھا۔

لاہور میں اے ایس آئی نے خود کشی کر لی

مقتول وقاص کے دوست کا کہنا ہے کہ وقاص کے والد نے دو شادیاں کی ہوئی تھیں جب کہ ان کے گھر میں آئے دن جھگڑے ہوتے تھے۔ عینی شاہد کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون پہلی بیوی ہیں۔

پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے ہیں۔ علاقہ پولیس عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کررہی ہے۔

کوہاٹ میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

ہم نیوز کے مطابق علاقہ پولیس کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وہ قتل کے تمام ممکنہ پہلوؤں سے جائزہ لے گی۔


متعلقہ خبریں