سردار اختر مینگل اور مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں  بلوچستان حکومت کوٹف ٹائم دینے اور ہٹانے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں عدم اعتماد کی تحریک لانےکے لیے دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نواز شریف فساد کی جڑ ہے تو مریم نواز ذریعہ ہے، شیخ رشید

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان حکومت کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے آئندہ اجلاس میں طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں، مریم نواز

ملاقات میں سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ہونے والی انتقامی کارروائیوں پر بھرپور جواب دینا چاہیے۔

ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج  ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں کے ساتھ ساتھ ٹھوس اور سخت حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں