طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اویس نورانی

طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، اویس نورانی

کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے غاصبوں کے لیے طنزیہ اور سوالیہ جملے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ہمارے دشمن ہیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان سے متعلق طنزیہ اور سوالیہ جملے کو میرے مطالبے کے طور پر پھیلایا جارہا ہے۔

شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی جز ہے اور کوئی بلوچستان کو پاکستان سے الگ نہیں کرسکتا ہے۔

اویس نورانی اورپی ڈی ایم نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، شہباز گل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے واضح طور پر پی ڈی ایم اور شاہ اویس نورانی کو اس حوالے سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں