سوئی سدرن کا ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا عندیہ

سوئی سدرن نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا عندیہ دے دیا

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی) کی انتظامیہ نے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا عندیہ دے دیا ہے۔

ذرائع ہم نیوز کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ مالی بحران کی وجہ سے لیا گیا، ادارے نے گریڈ 1 سے7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سائٹ کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کردی

مستند ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اس فیصلے سے براہ راست 2 ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔

سوئی سدرن انتظامیہ نے ملازمین کی ترقیاں بھی 3 سال کے لیے روکنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر بونس بھی 3 سال کے لیے روک دیے گئے ہیں۔

فیصلے پرعمل درآمد کرنے کے لیے انتظامیہ نے کام شروع کر دیا ہے۔ مالی بحران کے معاملے پر سوئی گیس کمپنی  نے موقف دینے سے معذرت کرلی ہے۔

قبل ازیں سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی) کے ترجمان نے کہا تھا کہ سردیوں میں گیس کے مسائل مزید پیچیدہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی:گیس بحران کے باعث لوڈشیڈنگ12گھنٹے تک پہنچ گئی

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول کے الیکٹرک اپنا متبادل بندوبست کریں، کے الیکٹرک سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو پیشگی اطلاع دی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں سوئی گیس کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی کمی کا سامنا ہوگا، مختلف فیلڈز سے ایس ايس جی سی  سسٹم میں گیس کم موصول ہو رہی ہے۔

سوئی سدرن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ گیس فیلڈ سے گیس پریشر میں کمی ہے، ایس ایس جی سی کو 150 ایم ایم سی ایف ڈی کا شارٹ فال ہے۔ شارٹ فال ہو نے سے لاٸن پیک کی صورتحال متاثر ہوٸی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈیڑھ سال بعد گیس کی قلت پیدا ہوجائے گی، معاون خصوصی پٹرولیم

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ شارٹ فال ہو نے سے لائن پیک کی صورتحال متاثر ہوئی ہے، گھریلو صارفین کو گیس پہنچانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


متعلقہ خبریں