آئین جلسہ کرنے کا حق دیتا ہے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، عظمی بخاری



اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ جلسہ کرنے کا حق آئین دیتا ہے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت منافقت سے کام لے رہی ہے ایک طرف وزیر اعظم کہتے ہیں جلسہ کرنے دیں دوسری جانب گجرانوالہ میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔

پروگرام میں شامل حکومتی ترجمان سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم کو مکمل طور پر جلسہ کرنے کی اجازت ہو گی۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) اورگوجرانوالہ انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔

پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ جلسہ حکومت سے چھٹکارے کا آغاز ہوگا، قمر زمان کائرہ

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مقامی قیادت کا دعویٰ ہے کہ مقامی ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے انکار کے بعد اعلان کیا ہے کہ اب پی ڈی ایم کا جلسہ جی ٹی روڈ پر ہوگا۔

پی ڈی ایم نے اپنا پہلا باضابطہ جلسہ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کوکرنے کا اعلان کیا تھا جب کہ دوسرا جلسہ کراچی میں 18 اکتوبر کو منعقد ہو گا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی ڈی ایم کے بینر تلے گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے جلسے میں شرکت کی حامی بھر لی تھی۔

گوجرانوالہ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو جی ٹی روڈ پر کریں گے، خرم دستگیر


متعلقہ خبریں