ن لیگ پیسے کے زور پر گھر میں ہی عہدے تقسیم کر لیتی ہے، مولانا غیاث الدین


گوجرانوالہ: مسلم لیگ ن کے باغی رہنما مولانا غیاث الدین نے کہا ہے کہ ن لیگ پیسے کے زور پر گھر میں ہی عہدے تقسیم کر لیتی ہے۔

گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم خاندانی طور پر مسلم لیگی ہیں، ن لیگ نے پچھلے الیکشن میں میرے ساتھ کئی زیادتیاں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو محسوس ہو گیا ہے کہ ان کے کئی پرندے پرواز کرنے والے ہیں، یہ ناامیدی کا شکار ہیں اس لئے اب ان کی زبان دراز ہو چکی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں میرے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جلیل احمد شرقپوری

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمجھتی ہے کسی سے سلام لینا پارٹی کو چھوڑ دینا ہے، غریبوں کے حامی بننے والوں ملک کا لوٹا ہوا مال واپس لاؤ،  میں دین کا خدمت گار ہوں مجھے ٹکٹ دینا ن لیگ کی مجبوری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفے دینے کا کہتی ہے اگر ان میں ہمت ہے تو استعفیٰ دے کر دکھائیں۔

اس سے قبل ن لیگ کے باغی رہنما یونس انصاری نے کہا کہ ن لیگ ہم سے استعفیٰ مانگ رہی ہے پہلے 2018 کے الیکشن میں لینے والے پیسے واپس کریں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کا الٹرا ساؤنڈ کرایا جائے ان کے اندر سے ہمارا پیسہ نکلے گا۔


متعلقہ خبریں