حکومت سے جمہوریت کو خطرہ ہے، میاں افتخار حسین

پی ٹی آئی کو دعوت دے رہے ہیں، اے پی سی میں شرکت کرے، میاں افتخار حسین

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دھاندلی کے نتیجے میں برسراقتدار آئی ہوئی حکومت سے جمہوریت کو خطرہ ہے۔

پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق میاں افتخار حسین نے کہا کہ اکابرین نے فیصلہ کیا تو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد تک فیصلہ کن لانگ مارچ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اے ین پی کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت کے بعد کوئی نیا منصوبہ نہیں لگایا گیا۔

پی ڈی ایم کے لیے خود کو دو ماہ تک وقف کردیں، شاہد خاقان کی اپیل

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کچھ دیر قبل لاہورمیں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شرکا سے کہا کہ خود کو آئندہ دو ماہ کے لیے پی ڈی ایم کے لیے وقف کردیں۔


متعلقہ خبریں