میاں صاحب! ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبینگے والا پیغام نہ دیں، اسد عمر

اسامہ کے والد چاہتے ہیں کہ ہائیکورٹ کے جج انکوائری کریں، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف نے لندن میں بیٹھ کرپارٹی رہنماوَں کو کہا کہ ڈرلگتا ہے توگھربیٹھ  جاؤ۔

پاکستان کی ہر بیماری کا علاج ووٹ کو عزت دو کے نعرے میں چھپا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میاں صاحب! پاکستا آکر اپنے ممبرز کے ساتھ انقلاب لائیں۔

استعفے دینا آسان کام نہیں،حکومت بلیک میلنگ میں نہیں آئے گی: شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسد عمرنے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لندن میں بیٹھ کر اپنی پارٹی والوں کو ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے کا پیغام نہ دیں۔

وفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے ایک دوسرے پیغام میں کہا ہے کہ ویسے میاں صاحب اپنے بزدل ممبرز کو گھر بیٹھنے کے مشورے کے علاوہ لندن آنے والا آپشن بھی دے دیتے۔

ن لیگی ارکان جلدی استعفے دیں تا کہ ہم ان سیٹوں پر الیکشن کروائیں، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ خود لندن میں اور پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے کو مشورہ کے سیاسی خود کش جیکـٹ پہن کر، بھارت کا بیانیہ لے کر اپنے آپ کو اڑا لو۔


متعلقہ خبریں