شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی نے برطانوی ہائی کمشنر کو گرویدہ بنا لیا


اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی نے اپنا گرویدہ بنا لیا۔

ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا۔ ویڈیو پیغام میں اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ میرا شمالی علاقہ جات کا پہلا دورہ ہے، یہاں کے پہاڑ اور مناظر بہت خوبصورت ہیں۔

پاکستان نے افغانستان امن عمل میں زبر دست لیڈرشپ دکھائی، برطانوی ہائی کمشنر

ان کا کہنا تھا کہ شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی دنیا بھر میں مشہور ہے تاہم موسم کی تبدیلی کا شمالی علاقہ جات ہر بھی اثر ہو رہا ہے۔

کرسچن ٹرنر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہم سب کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، پاکستان میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ گلیشئر ہیں جو پاکستان کی 50 فیصد پانی کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ 5 برسوں میں گلشیئر لیکس کی تعداد 30 سے بڑھ کر 150 تک پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ امداد کے زریعہ شمالی علاقہ جات میں موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نبٹنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

’ برطانوی ایکسپورٹ فنانسنگ کی حد بڑھنا پاکستان پر بڑھتے اعتماد کا اظہار ہے‘


متعلقہ خبریں