خطے میں امن و استحکام، افغان مسئلے کے پرامن حل سے منسلک ہے، وزیر خارجہ


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ خطے میں امن واستحکام، افغان مسئلے کے پرامن حل سے منسلک ہے۔

انہوں نے یہ بات نمائندہ خصوصی برائے افغانستان‏ محمد صادق سے ملاقات کے دوران کہی جس میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  محمد صادق نے افغان امن عمل کی صورتحال اور دوحہ میں جاری بین الافغان مذاکرات کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی۔

افغانستان میں امن واستحکام سے خطےمیں امن ہوگا، شاہ محمود قریشی 

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کی کامیابی ،اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں