اسکول گارڈ پر تشدد کرنیوالے اسسٹنٹ کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا


بورے والا: صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا میں اسکول گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنانے والے اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اسکول گارڈ پر تشدد کرنے والے رانا اورنگزیب کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر عہدے سے ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے پر تشدد کیخلاف فریاد لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس گیا، ن لیگی ایم پی اے

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ یہ واقعہ افسوسناک ہے۔ تشدد کا نشانہ بننے والے گارڈ کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

صوبہ پنجاب کے شہر بورے والا کے ایک سکول میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب اپنے محافظوں کے ساتھ پہنچے تو اسکول نے کے گارڈ نے انہیں درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے روک لیا جس پر ان کے محافظوں نے گارڈ پر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں چوکیدار کے خلاف ’کار سرکار میں مداخلت‘ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

واقعہ کی خبر نشر ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کو عہدے سے ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی کی عثمان بزدار سے ایک اور ملاقات

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہباز نے بھی گل بورے والا میں پیش آنے والے واقعے پر اظہار برہمی کیا اور کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ جس پر ظلم ہوا، اسی پر بورے والا کے اسسٹنٹ کمشنر نے پرچہ کٹوا دیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ایسا ظلم نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں