سندھ: وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی والدہ انتقال کر گئیں

Nasir Hussain Shah

کراچی: سندھ کے وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

کراچی: پانی جمع ہونے کی کچھ فوٹیجز پرانی ہیں، وزیر بلدیات

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے ساتھی وزیرناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

شبلی صاحب! دس ارب ڈالرز چھوڑیں کراچی کے 162 ارب دیدیں، ناصر شاہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے۔


متعلقہ خبریں