گوجرانوالہ: دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ، 3 افراد جاں بحق


گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں چائے کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سلنڈر دھماکہ نعمانیہ چوک میں واقع چائے ٹی سٹال کی اوپری منزل پر ہوا جس کی شدت سے عمارت زمین بوس ہو گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 نے آپریشن کے دوران ملبے سے تین افراد کی لاشیں اور 6 زخمی افراد کو نکال کر سول اسپتال منتقل کردیا ہے۔

کراچی: ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے کرین کی مدد سے عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔ دوسری طرف عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے مزید افراد بھی موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں