بھارت میں پھنسے پاکستانی وطن لوٹ آئے


لاہور: لاک ڈاؤن اور پاک بھارت سرحدیں بند ہونے کے باعث بھارت کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے پاکستانی آج وطن لوٹ آئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات نے خطے کو خطرات سے دوچار کردیا، پاکستان

دو سو کے قریب پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے سے وطن واپس لوٹے۔

15 مارچ کو کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹرین سروس  ہو گئی تھی جس کے باعث سیکڑوں پاکستانی بھارت میں پھنس کر رہ گئے تھے۔

پاکستانی شہری بھارت کے مختلف شہروں گجرات، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، نئی دہلی، راجستھان میں پھنس گئے تھے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں کی وجہ سے مذکورہ پاکستانیوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی۔

پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے ہوئی جس کے لیے  واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 20 کشمیریوں کو شہید کیا

پاکستان پہنچنے والے شہریوں کو پہلے قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور پھر انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں