پنجاب پولیس: 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں

پنجاب پولیس کے ترجمان بیٹے سمیت زیر حراست، ریمانڈ منظور

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب پولیس کے 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئی ہیں۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کی یونیفارم کا کپڑا تبدیل کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق آر آئی بی سرگودھا ریجن نجیب الرحمان کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کو ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر پی سی فاروق آباد تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور عبدالوہاب کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ تعینات کیا گیا ہے جب کہ نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی لاہور متعین کیا گیا ہے۔

جرائم پیشہ افراد کا بچنا اب مشکل، پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر لی

ہم نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی لاہور احمد محی الدین کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جب کہ رفعت حیدر بخاری کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت حسن افضل کو ایس پی سیکیورٹی اسپیشل برانچ لاہور سے سٹی ٹریفک آفیسر فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ محمد ظفر کو بٹالین کمانڈر پی سی ملتان سے ایس پی اسپیشل برانچ ملتان تعینات کیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید سافٹ ویئر متعارف کرا دیا

ہم نیوز کے مطابق محمد حسن اقبال آل کو ڈی پی او لیہ سے ڈی پی او مظفرگڑھ تعینات کیا گیا ہے جب کہ سید ندیم عباس کو ڈی پی او مظفرگڑھ  سے ڈی پی او لیہ متعین کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں