پنجاب: کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق، 63 افراد متاثر

پنجاب میں کورونا پابندیوں میں نرمی

فائل فوٹو


لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید ایک شخص جاں بحق جب کہ 63 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 96 ہزار 832 ہو گئی ہے جب کہ عالمی وبا سے ہونی والی اموات کی تعداد 2 ہزار 199 تک پہنچ چکی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مستقل کمی آ رہی ہے، اگست میں صرف 17 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں جون کے مقابلے میں جولائی میں کورونا کا زور کم رہا جبکہ گزشتہ ماہ کورونا اور کمزور ہو گیا۔

پاکستان میں جون کے دوران ایک لاکھ 41 ہزار کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے اور جولائی میں یہ تعداد کم ہو کر 65 ہزار پر پہنچ گئی جبکہ اگست میں یہ تعداد بہت زیادہ کم ہو گئی اور اگست میں صرف 17 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

اسی طرح جون میں 2 ہزار800 افراد کورونا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے اور جولائی میں ایک ہزار 600 کے قریب اموات ہوئیں۔ یہ تعداد اگست میں انتہائی کم ہو گئی اور صرف 315 افراد موت کو شکار ہوئے۔

پاکستان میں مجموعی ٹیسٹ کے بعد مثبت کیسز کی شرح جون میں 20 فیصد رہی اور جولائی میں یہ شرح 9 فیصد کے بعد اگست میں 3 فیصد کے قریب آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 300نئے کیسز رپورٹ

ایک دن میں اموات کے لحاظ سے پاکستان دنیا بھر میں 51 ویں نمبر پر آ گیا جبکہ مجموعی اموات کے لحاظ سے دنیا کے 22 ملک پاکستان سے آگے ہیں۔

اسی طرح ایک دن میں نئے کیسز کے لحاظ سے پاکستان 48 ویں نمبر پر موجود ہے اور مجموعی کیسز میں پاکستان کا نمبر 46 واں ہے۔


متعلقہ خبریں