اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک کے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں کراچی کی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات سے متعلق بریفنگ موخر کردی گئی۔ اجلاس کو ملک کے بڑے ایئرپورٹس آوَٹ سورس کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: کابینہ نے بھنگ کے طبی اور صنعتی استعمال کیلئے پہلے لائسنس کی منظوری دے دی
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ہونے والی تعیناتیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات کے لیے ناموں کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیپرا اور ا سٹیٹ آف انڈسٹری کی سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔ پبلک پرائیویٹ تعمیرات کے عمل اور پیپرا رولز کے تقابل پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی گزشتہ ای سی سی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ کابینہ کمیٹی نجکاری کے مختلف کمپنیوں کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا۔ کمیٹی کے ہاوَس بلڈنگ فنانس کمپنی کو پرائیویٹائز کرنے پر کابینہ میں اعتراض اٹھایا گیا۔ کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے دیگر فیصلوں کی توثیق کردی۔