پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی بیان مسترد کر دیا

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے پاک چین مشترکہ اعلامیہ پر بھارتی حکومت کا  بیان مسترد کر دیا۔

اس ضمن میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاک چین مشترکہ اعلامیہ دونوں ممالک کے وزائے خارجہ کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے بعد جاری کیا گیا۔

انہوں نے بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جموں و کشمیر کو خودساختہ اٹوٹ انگ قرار دینا مضحکہ خیز ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیان سلامتی کونسل کی قراردادوں اور تاریخی و قانونی حقائق کے برخلاف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دعووں کی کوئی بنیاد نہیں،  سی پیک کے خلاف بھارتی پراپیگنڈا مسترد کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ترجمان دفتر خارجہ نے کہا تھا  کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر نئی پابندیاں لگانے کی خبریں غلط ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسے افراد کی موجودگی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبریں حقائق کےمنافی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 18 اگست کو اقوام متحدہ کی طالبان، داعش پر پابندیوں کی فہرست کا نوٹیفکیشن جاری کیا جن میں ان تنظیموں کےنام ہیں جن پر اقوام متحدہ کی طرف سے پابندی عائد ہے۔

بھارت کو آئندہ بھی اپنے عزائم میں ناکامی ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی طرف سے نوٹی فکیشن کا اجرا معمول کی کارروائی ہے، وزارت خارجہ ماضی میں بھی ایسے نوٹی فکیشن جاری کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے داعش ،القاعدہ، طالبان اور دیگر تنظیموں کے 88 سے زائد دہشت گرد عناصر پر پابندیاں عائد کی تھی۔


متعلقہ خبریں