پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا


ساوَتھمپٹن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ  بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔

ساؤتھمپٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے بارش سے متاثرہ میچ میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب زیک کروالی 53 اور سیبلی 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ پاکستان کی جانب سے محمدعباس نے 2، یاسرشاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلنے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

پاکستان کی پہلی اننگز کے اسکور 236 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ نے جب بلے بازی کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی چوتھی ہی گیند پر روری برنز شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

چوتھے روز کے آغاز پر محمد رضوان نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے بلے بازی شروع کی تاہم وہ پانچ اوورز بعد ہی 72 کے انفرادی اسکور پر پولین لوٹ گئے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ نے چار جب کہ اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کے باعث شروع نہیں ہو سکا تھا، امپائرزاورمیچ ریفریز نے 2 بارگراؤنڈ کا معائنہ کیا تاہم بارش اور گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث میچ اگلے روز تک کے لیے موخر کر دیا گیا۔

سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ  تیسرا ٹیسٹ 21 اگست کو ساوَتھمپٹن میں ہی کھیلا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں