معروف اداکارہ شبنم کی 78ویں سالگرہ 


اسلام آباد: تیس سال تک پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم آج اپنی 78ویں سالگرہ  منارہی ہیں۔

اداکارہ شبنم کی جاندار اداکاری اور مکالموں کی ادائیگی کا منفرد انداز آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں پر نقش ہے۔

ماضی کی خوبرو اداکارہ کی مشہور اور یادگار فلموں میں آئینہ، بندش، شمع اور پروانہ، درشن   اور  عندلیب شامل  ہیں۔

مزہد پڑھیں:بھارتی اداکارہ انوپما پھاٹک نے خودکشی کر لی

شبنم اور ندیم کی رومانوی جوڑی فلمی دنیا کو کئی سپرہٹ فلمیں دے گئی۔ دونوں نے سب سے زیادہ اکٹھے کام کیا۔شائقین کی نظریں بھی اس جوڑی کا پیچھا کرتیں۔ 500 ہفتے کا ریکارڈ بنانے والی فلم ’’آئینہ‘‘ اسی جوڑی کے کریڈٹ پر ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ شبنم آج کل اپنے شوپر اور بچوں کے ہمراہ بنگلہ دیش میں رہ رہی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں