برٹش ایئر ویز کا پاکستان کیلیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ



لندن: برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس ضمن میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتطامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی کرانے کی درخواست بھی کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کل سے یو اے ای کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

برٹش ایئر ویز کی جانب سے اسلام آباد ایئرپورٹ مینجرکو کی گئی ای میل میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔

ای میل کے متن کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی اور دیگر سہولیات شروع کرنے کے بارے میں تفصیلات طلب کی گئی ہیں ساتھ ہی یہ بھی تحریر کیا گیا ہے کہ برٹش ایئرویز کے زیر استعمال گیٹ اور لاؤنجز کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

برٹش ایئر ویز کی جانب سے کی گئی ای میل میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ جہاز سے منسلک فکس بریجز استمال کرنے کے لیے محفوظ ہونے کی تصدیق کی جائے۔

برٹش ایئر ویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی اور اسلام آباد کے لیے ہفتے میں تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔

برٹش ایئرویز نے کورونا  کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔

قبل ازیں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی ائی اے) نے نو جولائی سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے: اندرون ملک پروازوں کے کرائے میں تاریخی کمی

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی ائی اے پہلے متحدہ عرب امارات میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے یک طرفہ پروازیں چلا رہا تھا۔اب مسافر پی آئی اے کے ذریعہ پاکستان سے بھی دبئی، شارجہ، ابوظہبی اور العین کےلئے سفر کرسکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام مسافروں کو پرواز کی روانگی کے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر کرونا ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا اور منفی رپورٹ بورڈنگ کے وقت پیش کرنا ہوگی۔


متعلقہ خبریں