ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا


کراچی: شہر قائد کراچی کے علاقے ملیر میں ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کے سڑسٹھ بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ پانچ ڈاکوؤں نے ملیر میں بکروں سے بھرے ٹرک کو روکا اور اس میں موجود پانچ افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور بعد ازاں ٹرک نامعلوم مقام پر لے جا کر تمام جانوروں کو اتار لیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سڑسٹھ جانوروں کی مالیت چالیس لاکھ روپے سے زائد ہے۔ دوسری جانب سکھن پولیس کو سہراب گوٹھ کے قریب خالی ٹرک مل گیا ہے جبکہ بیوپاری مقدمہ درج کرانے کیلئے سکھن تھانے پہنچ گئے ہیں۔

ملتان: ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری، ڈی ایس پی کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں 7 ڈاکوؤں نے غیرقانونی مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے لاکھوں روپے کی رقم لوٹ لی تھی۔

بھینس کالونی کی غیرقانونی مویشی منڈی میں 7 سے زائد ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 8 سے 10 بیوپاریوں کو یرغمال بنایا اور ان سے 5 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لی تھی۔

فرار ہوتے وقت سیکیورٹی گارڈز اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا مگر ملزمان فرار ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں