کراچی: گھروں میں چوریاں کرنے والی چار خواتین گرفتار

کراچی: ٹھیلے کو لٹنے سے بچانے کی کوشش،13سالہ بچہ جاں بحق

کراچی: گھروں میں چوریاں کرنے والی چارخواتین کو پولیس نے گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا ہے۔

کراچی: سرکاری گاڑی پر فائرنگ،ایک جاں بحق،اسسٹنٹ کمشنر زخمی

ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے چار ایسی خواتین کو گرفتار کیا ہے جو گھروں میں کام کے بہانے داخل ہو کر چوری کرتی تھیں۔

تھانہ سچل کی انوسٹی گیشن ٹیم نے گرفتار کی جانے والی چاروں خواتین کے قبضے سے 16 تولہ سونا برآمد کیا ہے جو انہوں نے چوری کیا تھا۔

کراچی: کار شوروم پر ڈکیتی کی بڑی واردات

ہم نیوز کو پولیس کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار خواتین گھروں میں ملازمت حاصل کرنے کے نام پر داخل ہوتی تھیں اورپھرموقع دیکھ کر واردات کرتی تھیں۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار خواتین پہلے گھروں کا جائزہ لیتی تھیں اور اس کے بعد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چوری کی وارداتیں کرتی تھیں۔

کراچی میں طویل دورانیہ کی لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا

ہم نیوز کو پولیس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس ضمن میں مزید تفتیش و تحقیق جاری ہے جس کے بعد ہی اصل حقیقت اور پوری سچائی سامنے آئے گی۔


متعلقہ خبریں