پشاور پولیس کی کارروائی: 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار ،اسلحہ برآمد



پشاور: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا  ہے۔

سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں سے 4 دستی بم،کلاشنکوف، 4 پستول اور موٹرسائیکل بر آمد کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مبینہ دہشت گردوں کوچیک پوسٹ پر حراست میں لیا گیا جو افغانستان سے ضلع خیبر کے راستے پشاور میں داخل ہورہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں میں 7 کا تعلق ضلع خیبر اور ایک کا افغانستان سے ہے۔


متعلقہ خبریں