’ہمارا مطالبہ ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے‘



لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے نیب نیازی گٹھ جوڑ ختم ہونا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہر ہفتے ایک نئی کہانی شروع ہو تی ہے،ملک میں بحران بڑھتے جا رہےہیں ،مزید بھی پیدا کیےجار ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسی مسئلے کا حل نہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی قیادت کو بلاوجہ جیلوں میں رکھا گیا ہے۔

حکومت نے قومی وحدت کی بجائے تصادم کی پالیسی اپنا رکھی ہے، قمر زمان کائرہ

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزراپیشگوئیاں کر رہےتھے بڑے بڑے لوگ پکڑے جائیں گے، خورشید شاہ گزشتہ 7 ماہ سے نیب حراست میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کوروناکی روک تھام کیلئےمکمل ناکام ہو چکی ہے اس معاملے پر قومی ہم آہنگی کی ضرورت ہے مگر اپوزیشن کو قومی ہم آہنگی کی بات  کرنے برا بھلا کہا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بنیادی طور پر فاشسٹ ہے، فاشزم میں مخالف آواز کو دبا دیا جاتا ہے، حکومت ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکی اب کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں