اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیرون ملک پھنسے تارکین وطن کی واپسی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا ہے کہ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے اراکین شامل ہیں۔
بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئےخصوصی ہدایت نامہ جاری
انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا قیام ارکان کے مسلسل مطالبے کا نتیجہ ہے، جس کا مقصد وزارت خارجہ اور وزارت اوورسیز کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی ذاتی طور پر رابطہ کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اپنے بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف نے کہا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو وطن آنے سے منع نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا تھا کہ جب فلائٹ آپریشن بند کیا تھا تب کیسز باہر سے آرہے تھے لیکن آج پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ 93 فیصد مقامی سطح پر ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم باہر سے آنے والے ہر شہری کی اسکریننگ کر رہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں 10 فیصد کورونا متاثر ہیں۔