پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 453 ہو گئی ہے۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 473 نئےکیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سےمتاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 ہزار540 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ملک بھر میں 78 اموات ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹے میں کورونا سے اموات ہوچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 ہیلتھ ورکرز بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں36 فیصد کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزارٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اب تک کیے گئے کل مثبت ٹیسٹ کا تناسب 12 اعشاریہ 4فیصد ہے۔
ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 1395 اموات ہوچکی ہیں جبکہ عالمی سطح پر 3لاکھ 57ہزار سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وبا کی مقامی منتقلی 92 فیصدہے۔ رائےعامہ پر اثرانداز ہونے والوں کو معلومات کی فراہمی میں احتیاط برتنی چاہیے۔ ہمارےپاس وینٹی لیٹرز اور بیڈزکی کمی نہیں ہے، حالات کنٹرول میں ہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 1247کیسز رپورٹ
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا کہ لوگ احتیاطی تدابیر پرسختی سےعمل کریں۔ پرہجوم جگہوں پرماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیاہے۔مساجد، پبلک ٹرانسپورٹ اور بازاروں میں ماسک پہننا لازمی ہے۔