شکر گڑھ: معمولی تلخ کلامی نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

شکر گڑھ: معمولی تلخ کلامی نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

فوٹو: فائل


شکر گڑھ: نورکوٹ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان نے فائرنگ کرکے دو سگے بھائیوں کو جاں بحق کردیا جب کہ مقتولین کے والد بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

کراچی: موبائل فون پر دوستی، تین بچوں کے باپ کی جان لےگئی

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ شکر گڑھ کے علاقے نورکوٹ میں معمولی تلخ کلامی پر مشتعل نوجوان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

علاقہ پولیس کے مطابق افسوسناک امر ہے کہ مقتول بھائیوں کے والد کو بھی گولیاں لگی ہیں جس کی وجہ سے ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ایس ایچ او نے تھانے میں آئے سائلین پر گولیاں برسا دیں

علاقہ پولیس کے مطابق مقتولین میں سے ایک بھائی کچھ ہی عرصہ قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا۔

ہم نیوز نے اسپتال ذرائع سے بتایا ہے کہ شدید زخمی والد کو علاج معالجے کے لیے فوری طورپر لاہور روانہ کردیا گیا ہے کیونکہ ان کی حالت زیادہ تشویشناک ہے۔

علاقہ پولیس کے مطابق نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سرگودھا: پنجاب پولیس پر جعلی مقابلے کا پھر الزام، لواحقین کا احتجاج

ہم نیوز نے علاقہ پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ جائے وقوع سے ثبوت و شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں اور پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔


متعلقہ خبریں