آئی جی پنجاب کا صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کھولنے کا حکم


لاہور:  انسپکٹر جنرل( آئی جی) پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس خدمت مراکز کو کھولنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی آفس نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خدمت مرکز کھولنے سے متعلق مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کو خدمات اور سہولیات کی فراہمی کےلیےکل سےخدمت مراکز کھولے جائیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ جاری شدہ ایس او پیز کے مطابق کام کرتے ہوئے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔


متعلقہ خبریں