وزیر اعظم نے خصوصی سی ایس ایس امتحان کی منظوری دیدی

روزآنہ دو سو مال بردار ٹرک افغانستان بھیجے جائیں گے، ارباب شہزاد

اسلام آباد: عمران خان کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے خصوصی سی ایس ایس امتحان کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اعظم نے شہزاد ارباب کو معاون خصوصی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاقی سروس میں 188 ملازمتوں پر تعیناتیاں ہوں گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب نے اپنے پیغام میں واضح کیا ہے کہ وفاقی سروس کی ملازمتوں پر تعینایتاں گزشتہ کئی سالوں سے رکی ہوئی ہیں۔

سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف 2.5 فیصد

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو تعیناتیاں کی جائیں گی ان میں بلوچستان سے 49، دیہی سندھ سے 41، شہری سندھ سے 19، خیبرپختونخوا سے 22، سابق فاٹا و گلگت بلتستان سے 16 اور آزاد کشمیر سے دو تقرریاں ہوں گی۔

کچھ امیدواروں کو فائدہ دلانے کیلئے سی ایس ایس امتحان میں رولز تبدیل کرنے کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے واضح کیا ہے کہ ہم تمام وفاقی اکائیوں کو برابر کے مواقع دینے پر یقین رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں