امریکہ: کورونا مریضوں کے لیے دوا تجویز کیے جانے کا امکان

امریکہ: کورونا مریضوں کے لیے دوا تجویز کیے جانے کا امکان

واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے امریکہ میں آج دوا کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

برطانیہ: کورونا کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز آج

امریکہ کے ممتاز نشریاتی ادارے نے مؤقر امریکی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن تجرباتی بنیادوں پر ہنگامی طور پر دوا استعمال کرنے کی منظوری دے گی۔

امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤسی (Dr. Anthony Fauci) کا کہنا ہے کہ کورونا کے لیے تجویز کردہ دوا مریضوں کی جلد صحتیابی میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

کورونا: چین نے ویکسین کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

ڈاکٹر فاؤسی کے مطابق ریمڈیسیوئیر(Remdesivir) سے کم وقت میں کورونا متاثرین صحتیاب ہوسکتے ہیں۔

عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریمڈیسیوئیرکو بنانے والی کمپنی نے اسے ایبولا وائرس کے علاج کے لیے تیارکیا تھا۔

چین میں کورونا وائرس کی3ویکسین تیار ہو رہی ہیں

خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقہ میں جب اس دوا کے کلینکل تجربات کیے گئے تھے تو وہ حوصلہ شکن تھے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ کورونا کے مریضوں کے لیے تجویز کردہ دوا ایک اچھی پیشرفت ہے۔

دنیا میں اس وقت 100 سے زائد لیبارٹریز میں کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان لیبارٹریز میں سینکڑوں سائنسدان اور ڈاکٹرز دن رات ریسرچ میں مصروف ہیں۔

بل گیٹس کورونا ویکسین کی تیاری پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار

ماہرین کے مطابق ویکسین کی تیاری کے زیادہ قریب آکسفرڈ یونیورسٹی کی ٹیم ہے جو پہلے ہی سے ایک ریسرچ کررہی تھی اور اب اس نے اپنا رخ اس جانب مبذول کردیا ہے۔ اس ضمن میں جلد خوشخبری چین سے بھی آسکتی ہے جہاں تین مختلف ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں