برطانوی چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت

کورونا کی نئی قسم کے پیش نظر نیا سفری ہدایت نامہ جاری

فائل فوٹو


اسلام آباد: سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے برطانیہ کے پانچ چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی۔

سی اے اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق چارٹر طیاروں کو برطانیہ کے سفارت خانے کی درخواست پر اجازت دی گئی ہے۔ قطر ائر کی خالی پروازیں 30 اپریل سے 5 مئی تک پاکستان پہنچے گیں۔

قطر ائر کی خصوصی پروازیں برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کو لے کر برطانیہ جائیں گی۔ پہلی پرواز 30 اپریل کو دوحہ سے کراچی پہنچے گی جس میں 3 سو سے زائد برطانوی شہری لندن روانہ ہوں گے۔

دوسری پرواز یکم مئی کو دوحہ سے لاہور پہنچے گی جو 200 سے زائد برطانوی شہریوں کو لاہور سے لے کر لندن روانہ ہو گی۔ دیگر پروازیں بھی پانچ مئی سے پہلے برطانوی شہریوں کو لے کر روانہ ہوں گی۔

دو روز قبل اسلام آباد ائرپورٹ سے خصوصی طیارہ 265 امریکی شہریوں کو لے کر روانہ ہوا تھا۔ امریکی سفارت خانے کا عملہ مسافروں کی سہولت کے لیے متحرک رہا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایوی ایشن حکام نے امریکی طیاروں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ائر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے تین لگژری گاڑیاں لے کر واپس روانہ ہوا تھا۔

حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

امریکی ایئرفورس کا خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔طیارہ امریکی سفارت خانے کے عملے کے لیے 3 بیگ بھی ساتھ لایا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپن ی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ڈومیسٹک فلائٹس پر بھی پابندی عائد ہے۔

پاکستان نے بھی اپنی فضائی حدود ہر قسم کی فلائٹس کے لیے بند کر رکھی تھی تاہم یہ طیارہ حکومت کی خاص اجازت سے پاکستان پہنچا تھا۔

قبل ازیں بلغاریہ کا خصوصی طیارہ بھی اپنے سفارتی عملے کو لے جانے پاکستان آیا تھا۔

بلغاریہ سے خصوصی طور پر آنے والے طیارے میں پاتلٹ سمیت کیبن کریو کے تین افراد شامل تھے۔


متعلقہ خبریں