کراچی: لاک ڈاوُن کی خلاف ورزی پر تاجر رہنما حماد پونا والا گرفتار


کراچی: کراچی میں لاک ڈاوَن کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے آل سٹی تاجراتحاد کے رہنما حماد پونا والا کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں تاجروں کی طرف سے دکانیں کھولنے پر پولیس حرکت میں آگئی۔ تاجروں کی ایک بڑی تعداد نے صدر، بولٹں مارکیٹ اور طارق روڑ پر دوکانیں کھولنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری نفری نے انہیں روکا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے تاجران کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے، ایف بی آر

تاجروں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس کے سامنے سخت مزاہمت کی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاوں کی وجہ سے ان کا شدید نقصان ہورہا ہے اور حکومت ان کی مالی معاونت نہیں کررہی ہے۔

 


متعلقہ خبریں