لندن: آکسفرڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس ویکسین کا کلینیکل ٹرائل شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بل گیٹس کورونا ویکسین کی تیاری پر اربوں ڈالرز خرچ کرنے کیلئے تیار
ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ویکسین کا کلینیکل ٹرائل جمعرات سے شروع کیا جائے گا۔
عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہے وہ ہم ویکسین کی تیاری میں لگا دیں گے۔
ہم نیوز نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ برطانوی وزیر صحت کے مطابق حکومت آکسفرڈ کی ٹیم کو دو کروڑ برطانوی پاؤنڈز دے گی۔
کورونا: ویکسین کس مرحلے میں ہے؟ آکسفرڈ نے بتا دیا
برطانیہ کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیاری پر سب سے زیادہ خرچہ برطانیہ نے کیا ہے۔