لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 35 کیسزرپورٹ ہوگئے ہیں
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3721 ہو گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے پنجاب بھر میں اموات کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔ جاں بحق افراد میں سے 19 کا تعلق لاہور شہر سے ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا:پاکستان میں 176افراد جاں بحق،8ہزار418متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب 176افراد جاں بحق اور 8418متاثر ہوئے ہیں جب کہ 44 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران17 افراد جاں بحق ہوئے 425 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔