لندن: برطانیہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 888 افراد ہلاک ہوگئے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 464 ہوگئی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ میں 114217 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ برطانیہ دنیا بھر کے کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 143 افراد جاں بحق، 7,638متاثر
عالمی وبا دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے بائیس لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد ہلاک ہو چکے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھرمیں ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طورپر پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہو چکے ہیں۔