کورونا وبا کے دوران قومی اسمبلی کے سیشن کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب


اسلام آباد: کورونا وائرس کے دوران قومی اسمبلی کے سیشن کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فخر امام کی زیر صدارت اجلاس 21 اپریل کو سہ پہرساڑھے 3 بجے پارلیمنٹ ہاوُس میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرانے کیلئے اسمبلی قواعد و ضوابط میں ترمیم تجویز کریگی۔ کمیٹی قومی اسمبلی کے ورچوئل اجلاس منعقد کرانے کا طریقہ کار بھی تجویز کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں حکومت کی نما ئندگی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، علی محمد خان اور ملک عامر ڈوگر کریں گے۔ سید امین الحق اور پارلیمانی امور پر معاون خصوصی ڈاکٹر ظہیر الدین بابر بھی حکومتی نمائندگی کرینگے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے 143 افراد جاں بحق، 7,638متاثر

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں حزب اختلاف کی نما ئندگی سردار ایاز صادق، شاہدہ اختر علی اور سید نوید قمر کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی رپورٹ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کو جلد از اجلد پیش کرے گی۔ کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں